• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ منشیات کا گھر ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور(نمائندہ خصو صی)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی جج، کوئی بیوروکریٹ صادق و امین نہیں، میاں نواز شریف فراڈ انصاف کو نہیں مانتے،عمران خان ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہیں،پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی بات کو اداروں سے تصادم کہا جاتا ہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے اور ہر وقت نہ صرف اداروں کے تصادم کی بات کرتے ہیں جبکہ ان کے درمیان تصادم کیلئے کوشاں بھی رہتے ہیں ـ انتقام اور ظلم کے خلاف شریف فیملی آواز اٹھائے تو اسے اداروں میں تصادم کہا جاتا ہے ـ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کے لئے عائشہ گلا لئی اللہ تعالیٰ کی طرف سے عذاب ہے جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کو بھینسا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا ب عمران خان کی اپنی تلاشی کی باری آئی ہے تو وہ بھاگ گیا ہے ـ انہوں نے کہا کہ ان پر لگنے والے منشیات کے الزام کی وزیر اعلی کے پی کے انکوائری کرائےـ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ منشیات کا گھر ہے ، عمران خان دراصل منشیات کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں ـ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عائشہ احد کی دہائی سیاسی پراپیگنڈہ ہے اس ملک میں کوئی بھی جج، بیوروکریٹ صادق اور امین نہیں ہے ـ سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب کا سامنا کریں گے ـ
تازہ ترین