گجرات(ایجنسیاں)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ گجرات کے موقع پر ایک خاتون نے ان کے منہ پر چوڑیاں دے ماریں جسے وہاں موجود سیکیو رٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا،بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرمودی حال ہی میں مختلف پروجیکٹس کے افتتاح کیلئے گجرات گئےتھے۔وہ گجرات کے شہرودودرا کے علاقے نولاکھی گرانڈ سے اپنی گاڑی میں ائیرپورٹ کی جانب جارہے تھے، مودی کی آمد کا سن کرعلاقہ مکین جمع ہوگئے.مودی ہاتھ ہلاکرلوگوں کے نعروں کا جواب دے رہے تھے،بھیڑ میں موجود ایک خاتون چندریکا سولنکی نے مودی کے چہرے پر اپنی چوڑیاں دے ماریں۔ یہ دیکھ کر پہلے تو مودی ہکا بکا رہ گئے تاہم بغیر کوئی ردعمل ظاہر کیے وہاں سے چلے گئے جب کہ مودی کی سیکیورٹی پرمامورافسران نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔خاتون نے چوڑیاں مارنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلی آشا میں کام کرنے والی خواتین کو کم ازکم 45 ہزار روپے اجرت دینے پر راضی نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ سولنکی نے مودی کے منہ پر چوڑیاں دے ماریں۔مودی کو چوڑیاں مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔