• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیراسی ارکان اسمبلی ’’جوگرزریلی‘‘کیلئے تیار‘ سیٹی کا انتظارہے، شیخ رشید

ملتان (نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیدنےکہاہےکہ نوازشریف نےمحاذآرائی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیاہے لیکن کچھ باتیں ایسی ہیں جو وہ نہ اگل سکتے ہیں نہ نگل سکتےہیں‘گلا لئی فیصلہ کےبعد’’جوگرز ریلی ‘‘کیلئے 83ایم این ایز تیار ہوچکے ہیں‘25 کا تعلق جنوبی پنجاب سےہےجن میں وزراء بھی شامل ہیں اور یہ سیٹی کےانتظار میں ہیں‘حدیبیہ کیس کھلا تو شہبازشریف سمیت 40بڑی شخصیات اس کی لپیٹ میں آئیں گی جس سے ان کی صفوں میں زلزلہ آ جائے گا‘حدیبیہ مدرآف کرائم اورایل این جی گرینڈ مدرآف کرائم ہے‘مردم شماری کے بعدنئی حلقہ بندیوں کےبغیرالیکشن غیرآئینی ہوگا‘2018میں الیکشن ہوگئےتونیازکیلئے دیگیں تقسیم کرونگا۔وہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سےخطاب کررہےتھے۔اس موقع پر عوامی راج پارٹی کےسربراہ جمشید دستی‘بابو اکرم انصاری‘ڈاکٹرزبیراے خان‘عتیق الرحمان‘رمضان قریشی ودیگرموجودتھے۔شیخ رشیدنےکہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 40سال میں متبادل قیادت ہی پیدانہیں ہونے دی،ایک بھائی کوتیارکیاتھا اس پربھی اعتبارنہیں‘ایہ لوگ جمہوریت کےخلاف خودسب سے بڑی سازش ہیں‘ لگ یہی رہاہےکہ شاہدخاقان عباسی ہی پارٹی اورملک کی قیادت کریگا‘امریکی وزیر خارجہ کی میٹنگ میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارکونہیں بیٹھنے دیاگیاعملی طورپراسحاق ڈاروزارت خزانہ چھوڑچکے ہیں‘حدیبیہ کیس کھلاتوشہبازشریف سمیت 40بڑی شخصیات اس کی لپیٹ میں آئیں گی جس سےان کی صفوں میں زلزلہ آجائےگا‘وقت آگیاہےعوام پاکستان بچانےکیلئےباہر نکلیں‘میری دعائیں کلثوم نوازکےساتھ ہیں اللہ انہیں صحت یابی عطاکرے لیکن مریم نوازحلقہ 120میں الیکشن لڑنےکی تیاری کررہی ہیں‘پورےیقین سےکہتاہوں نوازشریف کی سیاسی تباہی کی مرکزی ذمہ دارمریم نواز ہیں۔
تازہ ترین