عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ اگر حدیبیہ پیپرمل کیس کھل گیا توجھاڑو پھرجائے گی اور سارا شریف خاندان فارغ ہوجائے گا۔
جیونیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کے پاس پیش کرنے کو کوئی دستاویز نہیں ہے جب کہ مارچ سے پہلے پہلے ریفرنس پر فیصلے ہوجانے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے 40 سال میں کسی کو بڑھنے نہیں دیا، شاہد خاقان عباسی کا مستقبل تابناک دیکھ رہا ہوں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعد رفیق اور عابد شیر سخت گیر مؤقف رکھنے والے نہیں، مسلم لیگ ن کے 70، 80 ارکان قومی اسمبلی تصادم کی پالیسی سےہٹ گئے ہیں اور خود (ن) لیگ تصادم کی پالیسی سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا دوست ہوں لیکن پی ٹی آئی کا حصہ نہیں۔