• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا خود پر تنقید کےبعد پی ایچ ایف سے رابطہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نے سابق کپتان حسیم خان کی جانب سے قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے پر قومی سلیکشن کمیٹی کو تنقید بنانے پر پی ایچ ایف سے رابطہ کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے ارکان کا موقف ہے کہ اس حوالے سے پی ایچ ایف کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاکسی بھی کھلاڑی کے خلاف نظم وضبط کے حوالے سے ایکشن لینا فیڈریشن کی ذمے داری ہے، اس حوالے سے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے رکن ایاز محمود نے کہا ہے کہ کھلاڑی کو بیان بازی کے بجائے اپنے کھیل پر توجہ مرکوز رکھنا چاہئے، کار کردگی اور فٹنس کا ثبوت ہی کھلاڑی کی مہارت ہوتی ہے، ڈراپ ہونے کے بعد جو طریقہ کار اختیار کیا گیا اسے کوئی بھی اچھی نگاہ سے نہیں دیکھے گا، حسیم خان کو خود اپنی پچھلی کار کردگی کا جائزہ لینا چاہئے اور ٹیم میں واپسی کی کوشش کرنا چاہئے۔ ایک اور رکن مصدق حسین نے کہا کہ گرائونڈ میں کار کردگی اہم ہوتی ہے، ہر کھلاڑی کو ڈراپ ہونے کے بعد تنقید کا حق ہے اس کے خلاف ایکشن لینا سلیکٹرز کی نہیں فیڈریشن کی ذمے داری ہے، حسیم خان پرفارمنس دکھا کر واپس ٹیم میں آ سکتے ہیں۔ دوسری جانب پی ایچ ایف کی انضباطی کمیٹی کے ہیڈ نوید عالم نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کی جانب سے انہیں تاحال حسیم خان کے حوالے سے کسی قسم کی کاروائی یا صورت حال کا جائزہ لینے کی ہدایت نہیں ملی ہے۔
تازہ ترین