• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب کی آڑ میں الیکشن ملتوی ہرگز نہیں کئے جانے چاہئیں ،سراج الحق

لاہور (نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ملک لوٹنے والوں کو انجام تک پہنچائے، احتساب کی آڑ میں الیکشن ملتوی ہرگز نہیں کئے جانے چاہئیں ۔ احتساب کے ساتھ ساتھ انتخابات بھی اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔ سپریم کورٹ از خود نوٹس لیتے ہوئے ان کی رٹ پٹیشن میں شامل پاناما لیکس کے 436 افراد کا آڈٹ کرے اور ملک کو لوٹنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کا یہ بیان کہ روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے ۔ قوم کی آنکھیں کھولنے کے کیلئے کافی ہے۔ جماعت اسلامی احتساب تحریک کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوتا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ نا اہل وزیر اعظم نواز شریف پوچھتے ہیں انہیں کیوں نکالا گیا جبکہ 5 بلین غبن کرنے والے شرجیل میمن کی گرفتاری پر بھی واویلا کیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین