راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جمعرات کومری روڈپر بدترین ٹریفک جام رہا جس سے اسلام آبادجانے والے افرادکوشدیددقت کاسامناکرناپڑا۔لاہورسے بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب کاروان ختم نبوت راولپنڈی پہنچاتھا جس میں شامل افرادنے رات کوفیض آبادکے قریب قیام کیا اورجمعرات کی صبح یہ کاروان فیض آبادسے اسلام آبادکی جانب روانہ ہوااس دوران فیض آبادمیں ٹریفک بندرہی اوراسلام آبادپولیس نے وفاقی دارالحکومت کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ کوکنٹینرلگاکربندکئے رکھاجس کی وجہ سے جمعرات کی صبح مری روڈپرگاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔فیض آبادسے لے کرچاندنی چوک تک ٹریفک جام ہوگئی ۔جب کہ راولپنڈی پولیس نے یہاں ٹریفک کوسٹیڈیم روڈ ڈبل روڈکی جانب اورسکستھ روڈسے پنڈورہ کی جانب موڑدیا جہاں سے اسلام آبادجانے والی گاڑیاں آئی جے پی روڈسے ہوتی ہوئیں اسلام آبادجاتی رہیں،یہ سلسلہ جمعرات کی دوپہرتک جاری رہابعدازاں کاروان کےاسلام آباد جانے کے بعد بھی اسلام آبادجانے والے راستوں کوفیض آبادمیں بندرکھاگیااوراسلام آبادپولیس کی جانب سے لگائے گئے کنٹینروں کوہٹایانہ گیا جس کے باعث راولپنڈی کی جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورراولپنڈی کی جانب سے جانے والی گاڑیاں فیض آبادفلائی اوورسے واپس راولپنڈی موڑی جاتی رہیں بعدازاںفیض آبادسے ٹریفک کومری روڈکی جانب سے اسلام آبادجانے کی اجازت دے دی گئی لیکن زیروپوائنٹ کی طرف جانے والے راستے کوبندرکھاگیااسی دوران فیض آبادکے قریب بھوسے سے بھراایک ٹرک الٹ گیاجس کی وجہ سے فیض آبادسے اسلام آبادکلب کی جانب والی ٹریفک میں بھی رکاوٹ پیداہوگئی ۔اس دوران عوام کوشدیدمشکلات کاسامنارہا۔