راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)رواں برس لاہور،راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم اور اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے حوالے سے سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد چار ہزار سات سو65ہوچکی ہے۔جس میں595ڈینگی کے کنفرم مریض ہیں۔ڈینگی ڈیش بورڈ پر 24اکتوبر تک کے اعدادوشمار کے مطابق راولپنڈی میں کل2589مریضوں میں سے246میں ڈینگی کنفرم ہوا ۔اٹک میں کل مریض111ہیں۔ڈینگی کنفرم گیارہ ہیں۔چکوال میں 59میں سے چار ،اسلام آباد کے کل مریضوں763میں سے280میں ڈینگی کنفرم ہوا۔جہلم کے37مریضوں میں سے ایک ،لاہور کے1206مریضوں میں سے46میں ڈینگی کنفرم ہوا ۔