• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میٹرو چوری کا منصوبہ ہے ، شیخ رشید

Multan Metro Bus Project Is A Stolen Project Sheikh Rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو چوری کا منصوبہ ہے ،لوگ بے روزگاری سے مر رہے ہیں۔

ملتان میں جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے ایک تیرسے کئی وار کئے اور کہا کہ خیرات میں انگریزوں سے زمین لینے والے ہمارے سردار بن گئے ،محنت کش لوگوں پر چور لٹیرے مسلط کردئیے جاتے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ پاکستان کو ایشین ٹائيگر بنانے کی باتیں کرنے والوں نےا پنے بیٹوں کو ٹائيگر بنادیا ،کیااس ملک کے عوام کیڑے مکوڑے ہیں ؟جو خود کو لٹوانے کےلئے چوروں اور لٹیروں کو ووٹ دیتے ہیں ۔

شیخ رشید نے اس موقع پر جنگ اور دی نیوز کے صحافی احمد نورانی پر حملے کی مذمت کرتا ہوں ۔

تازہ ترین