وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی پر پھٹ پڑے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو زبان سنبھال کر بات کرنی چاہیے، انہوں نے تین دن پہلے سیہون کی درگاہ پر جو حرکت کی، جھوٹ بولا، اول فول کہا اس کا بدلہ شاہ محمود کو ملتان میں ان کے بھائی نے دے دیا۔
کراچی میں مزار قائد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے سیہون میں ڈارمہ کیا،درگاہ لعل شہباز قلندر کے دروازے اگر بند تھے تو شاہ محمود قریشی اندر کیسے گئے؟کیا روہ چھلانگ لگا کر اندرگئے تھے؟
انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کی پہلے عزت کرتا تھا لیکن اب نہیں،سیہون جلسے میں سب لوگ باہر سے آئے تھے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جو کچھ کا کہا اس کا نتیجہ تین دن میں نظر آگیا، ان کے بھائی نے بتا دیا کہ یہ خود مزار کو بیچتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بدقسمت ہیں کہ مزار میں نہیں پہنچ پائے، سندھ کے عوام صرف پیپلز پارٹی کو چاہتے ہیں۔