پشاور( خصوصی نامہ نگار) پشاور ایگلز، قصہ خوانی کلب اور پشاور یلو نے پشاورہاکی فائیو سپر لیگ کے ٹائٹلز جیت لئے، پشاور ایگلز نے پشاور لائنز کو تین دو، انڈر 16 میں قصہ خوانی کلب نے سول کوارٹر کو دو ایک سے جبکہ سینئر میں پشاور یلونے پشاور بلیوکو پانچ چار سےہرایا ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان اور حامد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سابق آئی جی سعید خان ، خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ ، پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت اﷲبھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایگلز کی جانب سے جواد نے دو اور جنید نے ایک گول جبکہ لائنز کی جانب سے اسماعیل نے دو گول کئے ۔ انڈر16 کیٹگری کے فائنل میں قصہ خوانی کی جانب سے آفاق نے دو اور عمیر نے ایک گول کیا۔ سینئر کیٹگری میں یلو کی جانب سے سمیع اﷲنے تین اورفواد نے دو گول کئے جبکہ بلیو کی طرف سے زاہد اور جنید نے دو دو گول کئے ۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہاکی کھیل کے فروغ کیلئے تمام ڈویژنوں میں آسٹرو ٹرف بچھانے اور اسٹیڈیمز کی تزئین وآرائش کا م جاری ہے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں فلڈ لائٹس اور دیگر ترقیاتی کام اسی سال مکمل ہوجائے گا دسمبرتک صوبے میں ہاکی سمیت مختلف کھیلوں کے گرائونڈ صرف مکمل ہوجائیں گے۔