سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انصاف سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے ۔جن پر کرپشن کے بڑے بڑے الزامات ہیں وہ آزاد ہیں، ملک میں انصاف کا دوہرا نظام ہے، ادارے اس دہرے نظام کو ختم کریں ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں لاہور کی نیب عدالت میں پیش ہوئے ۔
پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کاسا منا کیا ،کبھی عدالتوں پر تنقید نہیں کی ۔ جن پر کرپشن کے کیسز ہیں ان کا نام ای سی ایل میں نہیں جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین بھرتی کرنے پر میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اور ادارے تباہ ہوچکے ہیں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اوراس وقت ملک پر مشکل ترین وقت ہے جس میں قومی اداروں کی تذلیل کی جا رہی ہے ۔