• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ،راولپنڈی میں وارداتیں،شہری پانچ گاڑیوں، 4موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات اور نقدی سے محروم

راولپنڈی، اسلا م آ با د (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) روا لپنڈی اور اسلام آبا د میں و ار دا تو ںمیں عوام 5گا ڑ یوں 4موٹر اسائیکلوں طلا ئی زیورا ت اور نقد ی سے محروم ہو گئے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چوری ،نقب زنی اورڈکیتی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں چارموٹرسائیکلوں بھاری مالیت کے طلائی زیورات،ملکی وغیرملکی کرنسی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ بنی کے علاقہ کوہاٹی بازارسے فضل الرحمن کی کار ،تھانہ کینٹ کے علاقہ رانیامال کے سامنے سے ذکاء ساجدکی کار،تھانہ سول لائن کے علاقہ انیکسی چوک سے محمد زوہیب باجوہ کی کار،تھانہ کینٹ کے علاقہ سے سیدحیدرحفیظ کیموٹرسائیکل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ مصریال روڈسے محمد علی کی موٹرسائیکل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ محلہ عیدگاہ سے شہزادخان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔تھانہ صادق آبادکو محسن اقبال نے بتایاکہ سی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن میں اپنے گھر سے باہر گیا تھا جب واپس آیا تو کھڑکی کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی الماریاں اور دراز کھلے تھے پڑتال کی تو 3 موبائل ، رقم 4 لاکھ روپے اور 2 لاکھ درہم ، طلائی زیورات چوڑیاں 30 ، کڑے 8 ، ہار سیٹ 2 ، لاکٹ 4 ، انگوٹھیاں 20 ، بالیاں 2 ، بریسلٹ 3 ، کانٹے 3 ، چین ایک عدد کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ کینٹ کو طارق حسین نے بتایا کہ سیروزسینماچوک میں مجھ سے دھوکہ دہی سے ایک نامعلوم شخص 10ہزارریال لیکر فرارہوگیا۔تھانہ سول لائن کومحمد دلپذیر سکنہ گلستان کالونی لین3بٹ چوک نے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے گھر کے تالے توڑ کر میرے گھر سے طلائی زیورات،40ہزارروپے،اورانعامی بانڈز مالیتی20ہزاروپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو عثمان جنجوعہ سکنہ تاج آبادنزدشاہ خالدکالونی نے بتایا کہ میرے گھر سے شاھدسلطان نے 2موبائل،گھڑی وکپڑے چوری کرلئے۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں فالکن ہاؤس کے سامنے سے تین ملزمان اسلحے کی نوک پرموٹرسائیکل یونین سٹارچھین کرفرارہوگئے،تھانہ نیوٹاؤن کو نثار احمد نے بتایا کہ محمد نفیس رضا جو کہ ریشم جان پلازہ گرائونڈ فلو ر میں ڈینٹل کلینک چلا رہا ہے اس نےمجھے معقول ماہانہ آمدن کا لالچ دے کر سرمایہ لگانے کی ترغیب دی جس کومیں نے ساڑھے تین لاکھ روپے کاروبار کے لیے دیئے جس نے مجھے کوئی منافع نہ دیا اور مجھ سے فراڈ دھوکا دہی سے رقم ہتھیالی ۔ تھانہ آراے بازارنے ندیر احمد کی رپورٹ پرسالارانجم کے خلاف ایک چیک مالیتی12لاکھ روپے،اورتھانہ سول لائن نے سیدقمرعباس شمسی کی رپورٹ پرخرم شہزاد کے خلاف ایک چیک مالیتی36لاکھ روپے ڈس آنرہونے پرالگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ دریں اثناء اسلام آبادپولیس کے اینٹی کار لفٹنگ سیل نےدوران سپیشل چیکنگ نا کہ اسلام آ باد چوک سے بو گس رجسٹریشن نمبر والی دو مسروقہ کا ریںقبضہ میں لے لی ہیں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نیکے احکا مات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر نے کا ر چوری کے انسداد کے لیے انچار ج کا ر سیل لیا قت علی سب انسپکٹر کی زیر نگر انی اے ایس آئیزافتخا ر احمد اور محمد اکبر معہ دیگراہلکارو ں پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دیں ، پولیس ٹیموں نے اسلام آ باد کے مختلف علا قوں میں سپیشل نا کہ بند یا ں کیں اور گا ڑ یو ں کی چیکنگ کے دوران اسلام آ باد چوک سے دو کا ریں رجسٹر یشنکو مشکو ک جا ن کر روکا جن کو عقیل اور نزاکت علی چلا رہے تھے چیک کر نے پر دو نوں گا ڑ یو ں پر رجسٹر یشن نمبر جعلی پا ئے گئے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ تما م افسران جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کے لیے تما م تر ضروری اقداما ت بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، داخلی و خا رجی راستو ں پر سخت چیکنگ کر یں ، پٹر ولنگ کو با مقصد بنا ئیں ، انہو ں نے کہا کہ اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے رواں ہفتہ کے دوران کا ر و مو ٹر سائیکل چوری میں ملو ث دو گر وہو ں کے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے متعدد مسروقہ مو ٹر سائیکل اور مسروقہ گا ڑ یا ں بر آمد کیں ہیں ، ان گر وہو ں کے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی پولیس ٹیمیں چھا پے مار ہی ہیںجن کو جلد ہی گرفتار کر لیا جا ئے گا ، علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت میں چوری، دھوکہ دہی اور نوسر بازی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو موبائل فون، ایل سی ڈی اور نقدی سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو عامر مقبول نے بتایا کہ نورزادہ اور ظاہر خان نے اسکی کراکری کی دوکان پر قبضہ کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور سامان چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ آبپارہ پولیس کو منصور الحسن نے بتایا کہ طارق فاروق نے 85لاکھ روپے کا چیک دیا جو متعلقہ بینک سے ڈس آنر ہو گیا۔ تھانہ مارگلہ پولیس کو اظہر علی نے بتایا کہ نسیم اختر نے 9لاکھ 50ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔ تھانہ ترنول پولیس کو ظاہر خان نے بتایا کہ گلزادہ نے ایکسویٹر مشین کرایہ پر لی مشین واپس کی نہ کرایہ دے رہا ہے۔ تھانہ نون پولیس کو شفقت حسین نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے زیر تعمیر گھر سے سریا چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس کو ہارون خان نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اسکے گھر سے ایل سی ڈی، موبائل فون، گاڑی کے کاغذات اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین