راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 9 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔تھانہ صادق آبادکونصرت بی بی نے بتایا کہ میری بہن گلناز کی شادی ناصر محمود سے ہوئی تھی جس نے اسے طلاق دے دی ہم سامان لینے سروس روڈاس کے گھر گئے تو ناصر ، اس کےوالد مجید ، بھائی رضا ، ماں اور بہن نے ہمیں روک لیا اور ہم کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔ تھانہ صادق آبادکو پیر مہر علی شاہ نے بتایاکہ بھائی دلدار کو لکڑی لینے کے لیے بھیجا تو ثقلین ، احسان ، امجد نے میرے بھائی کو مارنا شروع کر دیا اور اینٹ مارکر اس کے ناک کی ہڈی توڑ دی ۔ تھانہ رتہ امرال کو رفعت بی بی نے بتایاکہمیری بیٹی نگین کی شادی وقاص سے ہوئی میری بیٹی زخمی حالت میں روتی ہوئی گھر آئی اور بتلایا کہ اس کے جیٹھ مظہر ، اس کی بیوی اور والدہ نے اسے بری طرح مارا ہے ۔ میں اپنی بہن شبانہ کے ساتھ وقاص کے گھر آئی تو مظہر نے چھری سے مجھےزخمی کیااس کی والدہ نے پتھر مجھے اور میرے خاوند کو مارے اور شبانہ کو بھی زدو کوب کیا ۔ تھانہ پیرودھائی کو مظہر علی نے بتایا کہ میرے حقیقی بھائی محمد ارشد اور محمداعجاز گھر میں موجود تھے کہ روسی ہمراہ اس کا بھائی ارشد اور ایک نامعلوم آئے اور روسی نےمیر ے بھائی محمد ارشد کوفا ئر نگ سے زخمی کر دیا ا ۔ تھانہ آراے بازارکو محمد حمزہ ملک نے بتایا کہ میں اور میرادوست سلیمان ابراردکان میں موجودتھے کہ ناصر، عامر، احسن، نواز، سجاد، محسن معہ تین ،چارنامعلوم ملزموں نےتشدد سے ہمیں زخمی کردیا ۔تھانہ صدربیرونی کو انور خان نے بتایا کہ جب میں نے دروازہ کھولا تو اظہر ، اصضر ، حمزہ ، حسنین ، عرفان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جو کہ دیواروں کے ساتھ ساتھ ایکسلیٹر مشین جو باہر کھڑی تھی پر بھی لگے مختلف تھانو ں کی پو لیس نے مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کردی۔