• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر پور خاص :بازیاب بھٹہ مزدوروں کو مرضی کی زندگی گزرانے کی اجازت

میرپورخاص(نامہ نگار) بھٹہ مالک کی مبینہ نجی جیل سے بازیاب ہونے والے مزدوروں کو سیشن جج میرپورخاص کی عدالت نے ان کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت دے دی،اطلاعات کے مطابق کیول کولہی نامی ایک شہری کی درخواست سیشن جج میرپورخاص کی عدالت نے بھٹہ مزدوروں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھاجس پر پولیس کی ایک ٹیم نے میرپورخاص کے تعلقہ سندھڑی کے پھلاڈیوں تھانے کی حد ود میں واقع ایک شخص کے بھٹے پر چھاپہ مار کر خواتین سمیت 11مزدوروں کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔آزاد ہونے والوں میں پرتاب کولہی،سم جی کولہی،لاکھو کولہی،شریمتی پنیو،شریمتی لاڈھو،شریمتی ماپی اور دیگر شامل ہیں۔مزدوروں کا کہنا تھا کہ بھٹہ مالک ان کا حساب نہیں کرتا تھا اور ان سے زبردستی کام لیتا تھا،دوسری جانب بھٹہ مالک کا کہنا تھا کہ ایڈوانس کی رقم نہ دینے کے لئے نجی جیل کا ڈرامہ رچایا گیا ہے۔
تازہ ترین