اولاد کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو جائے ، ماں ہمیشہ اپنے بچے کو نومولود کی طرح چاہتی اور اس کا خیال رکھتی ہے۔ ایسا ہی ایک منظر برطانیہ میں دیکھنے میں آیا جہاں ایک ماں اپنے بیٹے کی تنہائی کا سہارا بن گئی۔
برطانیہ کے علاقے ’ہے ٹن ‘ میں 80 سالہ ٹوم کیٹنگ نامی شخص کو عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت تھی جس کے باعث اسے دو سال قبل ’کئیر ہوم‘ منتقل کر دیا گیاتا کہ اس کا بہتر خیال رکھا جا سکے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ٹوم گزشتہ دو سال سے کئیر ہوم میں تنہا زندگی بسر کر رہے ہیںکیونکہ انہوں نے کبھی شادی نہیں کی اور اسی وجہ سے وہ تنہائی کا شکار ہیں۔
تاہم ان کی’ادا‘ نامی 98 سالہ ماں ہمیشہ ان کی فکر میں پریشان رہتی تھیں اور آخر کار وہ اپنے بیٹے کی محبت میں اس کی تنہائی دور کرنے کئیر ہوم پہنچ گئیں اور اب یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں۔
ٹوم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اب وہ کئیر ہوم میں بہت خوش ہیں ، وہ اپنی ماں کے ساتھ کھیلتے اور ٹی وی بھی دیکھتے ہیں۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ماں بچوں کی طرح میری دیکھ بھال کرتی ہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔
اداکی ٹوم کے علاوہ مزید تین بیٹیاں بھی ہیں جو شادی کے بعد اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہیں۔