• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں پراپرٹی و پرو فیشنل ٹیکس سروے کی رفتاربہترکی جائے،مکیش چائولہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر برا ئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا ئو لہ نے کہا ہے کہ سکھر میں جا ر ی پرا پر ٹی اور پرو فیشنل ٹیکس سروے کی رفتا ر کو مزید بہتر کیا جا ئے اور اس سلسلے میں در پیش تما م قا نو نی اور تکنیکی رکا وٹو ں کو فوری طو ر پر دور کیا جائے ۔یہ با ت انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیات عبدالحلیم شیخ ،ڈائریکٹر جنر ل شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسرا ن نے بھی شرکت کی ،انہوں نے کہا کہ سر وے کیلئے مقررہ کردہ طریقہ اختیا ر کیا جا ئے اور تما م پرا پر ٹی یو نٹس پر ہدایت کے مطا بق د ھا تی نمبر پلیٹس آویزا ں کی جا ئیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ پراپر ٹی سر وے کو سندھ اربن امو وایبل پرا پر ٹی ٹیکس ایکٹ 1958کے قوا نین کے تحت کیا جا ئے ۔صو با ئی وزیر مکیش کما ر چا ئو لہ نے کہا کہ لاپرواہی اور غفلت بر تنے والے افسرا ن کا محا سبہ کیا جا ئے گا تا کہ شفا فیت کو قا ئم رکھا جائے گا ۔علاوہ ازیں صو با ئی وزیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا ئو لہ نے جما لی گو ٹھ گلشن اقبا ل کرا چی میں کھلے عام منشیا ت کی غیر قا نو نی فرو خت کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے متعلقہ افسرا ن کو ہدایت کی ہے کہ فو ر ی طو ر پر حقا ئق کو سامنے لا ئیں اور متعلقہ علا قے میں منشیا ت کے خا تمے کیلئے بھر پو ر اقدامات کریں ۔
تازہ ترین