کوئٹہ(سٹی ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک ظاہر خان کاکڑ نے اپنے آفس سول سیکرٹریٹ میں پارٹی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز حکومت کے اچھے کاموں پر تنقید کرنے سے کسی کے ہاتھ کچھ آنے والا نہیں ہے بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے امن وامان تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا وہ نواب ثناء اللہ زہری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں عام انتخابات کی ابھی سے بھر پور طریقے سے تیاری شروع کی جائے انشاء اللہ آئندہ بھی حکومت مسلم لیگ(ن)کی ہوگی اس موقع پر یوسف کاکڑ،عبدالباقی جوگیزئی، سید غلام آغا، صادق آغا، عبدالوہاب اتل رازق بلوچ، وحید لانگو، خلیل الفت، وحید دشتی، اویس خان، سید عزیز، رفیع اللہ، کلیم اللہ، امیر خان، سلمان اچکزئی، میر بابا لہڑی، میر شیر جان کرد، میر ناصر شاہوانی اور دیگر موجود تھے۔