• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس، پولیس افسران کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست کی جلد سماعت کیلئے نئی درخواست دائر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو قتل کیس کے ملزم وسابق سی پی اوراولپنڈی سعود عزیزاور سابق ایس پی خرم شہزا د کی ہائیکورٹ سے ہونے والی ضمانتوں کی منسوخی کیلئے دائر درخواست کی جلد سماعت کیلئے نئی متفرق درخواست دائر کردی ، درخواست گزار نے منگل کے روز متفرق درخواست میں مو قف اپنایا ہے کہ کیس کوجلد سماعت کیلئے مقرر نہ کیے جانے کی صورت میں درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیےاستدعاہےکہ درخواست کو سات نومبر کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی جائے۔
تازہ ترین