• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدر بدلنا ہے تو صادق و امین لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچانا ہوگا، سراج الحق

لوئر دیر، جندول( نمائندگان جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آج پاکستان جن مسائل کا شکار ہے ان میں سب سے زیادہ کردار ہمارے روایتی اور باری لینے وا لی پارٹیوں کا ہے اس لئے اگر عوام کو پاکستان کی تقدیر بدلنا ہے تو صادق اور امین لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچانا ہوگا،دیر کے عوام کو جلد انجینئرنگ کالج کی خوشخبری دینگے، سرکاری تعلیمی ا داروں میں نظام الصلواۃکا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے ،تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمات نافذ العمل کئے جانے سے طلباء وطالبات کا مستقبل سنور جائے گا ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ثمرباغ میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ دینی علوم سمیت دنیاوی علوم پر بھی ہے اس لئے اپنے دور حکومت میں کھنڈر نما جندول کو آباد کیا اور درجنوں سکول اور بڑے بڑے کالج تعمیر کرا ئے ، انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج ضلع دیر کی تاریخ میں بڑا سنگ میل ثابت ہوگا اور بہت جلد وہاں داخلہ اور کلاسز کا آغاز کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کا ٹیچنگ ہسپتال کی حیثیت دی جائے گی اور اسے تمام سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا جس کے بعد دیر بالا و پائیں کے عوام کو دور دراز ہسپتالوں سے علاج کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں اور بہت جلد اہلیان دیر کو انجینئرنگ کالج کی خوشخبری بھی سنا دینگے،انہوں نے ضلعی آفیسر محکمہ تعلیم ڈاکٹر حافظ محمد ابرا ہیم اور پرنسپل سکول عبد الحمید ناصری کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ضلع دیر تعلیم کے لحاظ سے صوبہ بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جس کا کریڈٹ محکمہ تعلیم دیر کو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جن مسائل کا شکار ہے ان میں سب سے زیادہ کردار ہمارے روایتی اور باری لینے وا لی پارٹیوں کا ہے اس لئے اگر عوام کو پاکستان کی تقدیر بدلنا ہے تو صادق اور امین لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچانا ہوگا۔
تازہ ترین