پاکستان میں کھیل کے میدان پھرآباد ہونے لگے ہیں۔ ایسے میں جامعہ این ای ڈی نے بھی کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو سائبر ورلڈ کی قید سے آزاد کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سندھ اسپورٹس گالا کا انعقاد کرایا۔
این ای ڈی یونیورسٹی اورڈیپارٹمنٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے اشتراک سے سندھ اسپورٹس گالاکاانعقادعمل میں لایا گیا۔افتتاحیہ تقریب میں سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے مشعل روشن کرکے سندھ اسپورٹس گالا کا آغاز کیا۔
میزبان این ای ڈی یونیورسٹی سمیت سندھ بھر سے چوبیس تعلیمی اداروں نے ان جسمانی کھیلوں کے مقابلوں میں حصّہ لیا۔
تقریب سے خطاب میں ٹی 20 میچ میں فتح پر پاکستانیوں کوکامیابی کی مبارکباد یتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھاکہ جیتنے کی خوشی اپنی جگہ ہے لیکن مقابلوں میں شرکت بے حد ضروری ہے۔ ‘
انہوں نے کہا کہ ’نوجوانوں کی توجہ سائبر ورلڈ سے آزادی کی جانب مبذول کرواتے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی اہمیت دی جانی چاہیے تاکہ نوجوان میل جول کے طریقے سیکھیں۔کھیل انسان کو پریشر جھیلنا سیکھاتا ہے جو کہ کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے۔ ‘
حکومتِ سندھ اور ڈیپارٹمنٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھاکہ مالی معاونت کے بغیر اس ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔ یاد رہے کہ اس پانچ روزہ سندھ اسپورٹس گالا میں 10 ایونٹس کروائے گئے جن میں سے طالبات کے لیے چار جبکہ طلبا کے لیے چھ مقابلے منعقد کیے گئے۔
این ای ڈی کے ڈائریکٹر سروسز انجینئر وصی الدین، رجسٹرار غضنفر حسین، وائس چانسلر این ڈی یونی ورسٹی سمیت بے نظیر بھٹو شہید یونی ورسٹی لیاری کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو میڈل اور ٹرافی سے نوازا۔
طلباء کے کرکٹ مقابلوں میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پرسٹن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنس اینڈٹیکنالوجی، بحریہ یونیورسٹی، شاہ عبد الطیف یونیورسٹی خیرپور نے حاصل کی۔
فُٹسول کے مقابلوں میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن آئی بی اے، این ای ڈی یونیورسٹی اور بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری نے حاصل کی۔
باسکٹ بال میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن بحریہ یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان میرین اکیڈمی کی رہی۔
والی بال میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن شاہ عبد الطیف یونیورسٹی خیرپور، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ڈی ایچ اے صفہ نے حاصل کی۔
ٹیبل ٹینس میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن آئی بی اے، انڈس یونیورسٹی اور سرسیدیونیورسٹی کے حصّے میںآئی۔
اسکواش مقابلوں میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن بقائی میڈیکل، این ای ڈی یونیورسٹی جب کہ تیسری پوزیشن بھی جامعہ این ای ڈی ہی کی رہی۔