کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آئندہ سال پاکستان ہاکی لیگ کی انعقاد کے لئے این او سی جاری کردیا، پی ایچ ایف کے حکام نے جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی جس میں ہاکی لیگ کے حوالے سے بات چیت ہوئی، وفاقی وزیر نے کہا کہ اس لیگ سے ملک میں عالمی ہاکی مقابلوں کی بحالی میں مدد ملے گی، لیگ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہوگی۔