کراچی(نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان میں تبدیلی کردی گئی ہے، مہمان ٹیم جس کو دسمبر میں پاکستان کے دورہ پر آناتھا اس کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے اور اب ورلڈ الیون جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی، پی ایچ ایف کے ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں نے رواں سال کے آ خر تک اپنی مصروفیات کی وجہ سے ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان آ نے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد ورلڈ الیون کے دورہ میں ردوبدل کیا گیا ہے، ورلڈ الیون میں بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش، ارجنٹائن، آ سٹریلیا، جرمنی ، ہالینڈ کے کھلاڑیوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ پی ایچ ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر ہاکی لیگ شیڈول کے مطابق اپریل میں ہوگی۔