کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےجمعرات کو اصلاح الدین ایم اے شاہ ہاکی اسٹیڈیم میں ہاسٹل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کھیلے گئے سی ایم الیون اوراسپورٹس منسٹر الیون کے درمیاننمائشی ہاکی میچ میںہیٹ ٹرک مکمل کی، سی ایم الیون نے میچجیت لیا، منسٹر الیون کی جانب سے ان کے کپتان وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے واحد گول اسکور کیا۔بعد میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰنے کہا کہ ہیٹ ٹرک بنانے پر وہ خود بھی حیران ہیں،ہاکی قومی کھیل ہے جس کی ترقی اور اس میں اچھے نتائج کے لئے سندھ حکومت پی ایچ ایف سے بھرپور تعاون کرے گی، کراچی میں ہاکی اکیڈمیاں قائم کریں گے۔ میچ میں سابق کپتان اصلاح الدین، سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئرزاور اولمپئنز، ارکان سندھ اسمبلی اور صوبائی وزراء نے بھی حصہ لیا۔