احمدیار(صباح نیوز )سابق چیف آف آرمی اسٹاف پرویز مشرف کی جانب سے ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کو آج3نومبربروز جمعۃ المبارک کو10سال ہوگئے جس پر وکلاء برادری یوم سیاہ منائے گی جبکہ3نومبر2007کے واقعے،چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے متعدد ججز کو معطل کرکے نظر بندکرنے کے خلاف احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ واضح رہے 3 نومبر سے 15 دسمبر2007 تک ایمرجنسی نافذ میں آئین پاکستان معطل رہا اور پرویز مشرف کے حکم پر چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے متعدد ججز کو معطل کرکے نظر بند کردیا گیا تھا۔