پیرس ( جنگ نیوز)عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔ وہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں،اس وجہ سے ان کے سال کے آخری ٹورنامنٹ اے ٹی پی فائنلز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔