پشاور(خصوصی نامہ نگار)پہلا خیبر پختونخو اعبدالجلیل مرزامیموریل انٹر ڈسٹرکٹ باکسنگ ٹورنامنٹ ایبٹ آبادنے جیت لیا صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پشاورشہزاد اسلم قریشی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید کمال خان بھی موجودتھے ۔صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیبر پختونخوامیں باکسنگ کے فروغ کیلئے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اورصوبے میں باکسنگ کھیل کیلئے ساری زندگی جدوجہد کرنے والے عبدالجلیل مرزامرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ، ملاکنڈ، بنوں، ایبٹ آباد، مردان،چارسدہ اور دیگر اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ 81کلوگرام کٹیگری میں کوہاٹ کے محمد حارث نے گولڈ میڈل اور ملاکنڈ کے رحیم داد نے سلورمیڈل جیت لیا۔91کے جی میں چارسدہ کے ہلال افضل نے سونے اور پشاور کے عامر سہیل نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا49کے جی میںایبٹ آباد کے اسامہ نے گولڈاورطفیل نے سلورمیڈل لیا،56کے جی میںبنوں کے عمران اور ملاکنڈ کے ابوبکر باالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے60کے جی میں ابیٹ آباد کے بابوپرویزنے گولڈ اورمردان کے فیضان نے سلور میڈل ،64کے جی میںبلال (مردان)نے گولڈ،محمد صدیق (کوہاٹ)نے سلور میڈل، 75 کے جی میں ایبٹ آباد کے طارق آفریدی پہلے اور بنوں کے جلیل دوسرے نمبر پر رہے۔69کے جی میں ملاکنڈ کے انعام اللہ نے پہلی اوربنوں کے سبزارخان دوسرے نمبر پر رہے، 52کے جی میں پشاور کے اسفندیار نے گولڈ اور بنوں کے فرقان نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔