• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 19ہزار لٹر ناقص دودھ تلف کر دیا

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) صوبہ بھر کے 36اضلاع، 144تحصیلوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی700 فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بیک وقت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے غیر معیاری دودھ کے خلاف کارروائی کی اور شہر وں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر مجموعی طور پر ایک لاکھ 15ہزار لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ راولپنڈی کے داخلی راستوں پر ناکے لگا کر19ہزار لٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ دودھ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گئے اور گاڑھا کرنے والے کیمیکل ، پانی اور دیگر اجزاء کی ملاوٹ پر غیر معیاری دودھ تلف کیا گیا۔
تازہ ترین