سکھر (بیورو رپورٹ) سیپکو کی جانب سے مرمتی کام کے باعث 6 نومبر سے 9نومبر تک مختلف علاقوں میں مسلسل10گھنٹے بجلی بند کرنے کا اعلان۔ سیپکو ترجمان کے مطابق 132 کے وی گرڈ اسٹیشن رسول آباد میں 6سے 9نومبر تک صبح 8بجے سے شام 6بجے تک بجلی بند کی جائے گی جس کے باعث ہنگورجا فیڈر میں آنے والے تمام علاقے متاثر ہوں گے۔ جبکہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سائیٹ میں 6 نومبر کو صبح 8بجے سے دوپہر3بجے تک بجلی بند کی جائے گی، بجلی کی بندش کے باعث گرڈ اسٹیشن میں آنے والے چار فیڈرز متاثر ہوں گے۔ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن شکارپور میں 6نومبر کو صبح 9بجے سے 3بجے تک بجلی بند کی جائے گی جس سے 132کے وی کرم پور اور پارکو میں آنے والے علاقے متاثر ہوں گے۔