کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناکر مشروط ریٹائر منٹ لینے والے سابق قومی ہاکی کپتان عبد الحسیم خان کو معاف کردیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جائے گی، ہفتے کو ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ ملک کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی ہمارے بچے ہیں بچے غلطی کرتے ہیں تو بڑے معاف کردیتے ہیں سابق کپتان عبدالحسیم کو معاف کردیا اور عمران بٹ کو دوبارہ بلاسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ورلڈالیون میں بھارت کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہوگا ورلڈ الیون کا پہلا میچ کراچی اور دوسرا لاہور میں ہوگا۔ اس موقع پرپی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں نئے اور پرانے کھلاڑیوں کا کمبی نیشن بنا رہے ہیںایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اچھانہیں کھیلےبھارت کی ٹیم بن چکی ہے ہم اپنی ٹیم بنارہے ہیں۔