اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران کی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تشکیل 9؍نومبر درخواستوں پر سماعت کریگا۔ پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی درخواستیں سانحہ لیاقت باغ میں شہید ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں رشیدہ بی بی نے دائر کیں ہیں۔ پولیس افسران کو ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا،انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو 17,17 سال قید کا حکم دیا تھا۔