کوئٹہ(سٹی ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک ظاہر خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے ڈاکٹر اللہ نذر اور اچھو کے اہلخانہ کو بازیاب کراکے اورعزت دیکر انکے سروں پر دوپٹے ڈال کر باعزت انکے گھروں کوبھیج دیا اس بات سے بخوبی اندازہ لگاسکتے ہیں کہ انکے بچوں کے قاتلوں کے اہلخانہ سے اس طرح سے پیش آنا کسی بھی عام آدمی کا کام نہیں یہ کام ایک بہت ہی بڑے دل والا کرسکتا ہے نواب ثناء اللہ زہری کی اہل بلوچستان سے محبت اس بات کا ثبوت ہے جو انہوں نے کرکے دکھایا ہے۔