• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پرکوئی سودے بازی وسیاست نہیں ہونے دینگے، ایاز لطیف پلیجو

C Pac Will Not Be Able To Deal With Any Deal Ayaz Latif

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کہتے ہیں کہ سی پیک پر کسی قسم کی سودے بازی اورسیاست نہیں ہونے دیں گے، نیب اور ایف آئی اے مک مکاہ کے بجائے کرپٹ افراد کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات قائم کریں۔

کرپشن کے خلاف قومی عوامی تحریک کی جانب سے کراچی میں محبت سندھ مارچ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نےسرکاری ملازمین کو صوبائی حکومت کے سامنے کھڑے ہونے کا مشورہ دےدیا

انہوں نے مزید کہا کہ ، حکمرانوں کو ہتھکڑیاں لگائی جائیں جبکہ سندھ میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی نہیں، عوام کی ہو گی

مزار قائد سے شروع ہونے والی ریلی ایم اے جناح روڈ پر واقع تبت سنٹر پر اختتام پذیر ہوئی تاہم اس موقع پر سکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے تھے۔

 

تازہ ترین