لاہور(نمائندہ خصو صی،نیوزرپورٹر) نیب لاہور نے آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ اور دو بیٹوں ،مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو طلب کیا ہے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی فیملی کا کوئی رکن پاکستان میں موجود نہیں ہے ۔اس لئے ان کے پیش ہونے کا امکان نہیں ہے ۔جبکہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات میں نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے اسحاق ڈار کی فیملی ،چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو نیب نے سمن جاری کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ 6 نومبر کو نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو کراپنے اثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے ذرائع بتائیں۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کے مقدمات کھولے گئے تھے تاہم بعد میں ان کیسز کو بند کر دیا گیا تھا۔