اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے بے نظیر قتل کیس میں رہا کےے جانے والے پولیس افسران ایس پی سعود عزیز، خرم شہزاد اور دیگر کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست 9نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کردی ہے ۔ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل دورکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔