• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف حکومت کا پہلاایجنڈاسرائیکی صوبہ ہوگا،شاہ محمود

رحیم یارخان(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وسیب کےعوام تحریک انصاف کو کامیاب کریں،حکومت بنتے ہی سرائیکی صوبےکی جنگ خود لڑونگا اورتحریک انصاف حکومت کاپہلا ایجنڈا سرائیکی صوبہ ہوگا۔انہوں نےکہاکہ نواز شریف نےاپنی کرپشن چھپانے کیلئے فوج اور عدلیہ پر جس طرح حملے کئےکوئی ملک دشمن بھی نہیں کرسکتا۔گزشتہ روزتحریک انصاف کےٹکٹ ہولڈر پی پی291معاذمحمدہاشمی کی رہائشگاہ میانوالی قریشیاں میں اپنے اعزاز میں صبحانےپر گفتگو کرتے ہوئےانہوں نےمزیدکہا کہ نواز شریف کی مسلم لیگ نے32سال سے جنوبی پنجاب کےوسائل پر قبضہ کر رکھاہےاور یہاں کے وسائل اپر پنجاب میں خرچ کرکے عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کی عوام کے حصہ کا ترقیاتی کام پینے کا پانی، صحت، تعلیم اور بنیادی ضروریات بھی غصب کر لیے ہیں ۔اب جنوبی پنجاب کےعوام کو عمران خان کے پرچم کو تھامتے ہوئے نئے پاکستان کیلئے متحد ہونا ہوگااور آنیوالا الیکشن طے کریگا کہ ہم نے ملک کو عمران خان کا ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ ملک بنانا ہے یا کہ زرداری نواز کا کرپٹ ،لٹا پٹا، پسماندہ اور دیوالیہ ملک بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاذ محمد ہاشمی جیسے نوجوان رہنماء پارٹی کا اثاثہ ہیں۔معاذ محمد ہاشمی نےکہا کہ شاہ محمود قریشی کے خاندان سے ہمارے آبائو اجداد کے تعلقات ہیں اور 35سال کی انکی سیاست میں کوئی بدترین مخالف بھی ان پر کرپشن کا ایک پائی کا الزام نہیں لگا سکا اس لیے ہم انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین