راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے) حکومت شہری و دیہی ترقیاتی سکیموں کے ساتھ شجر کاری پیکیج پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ فضائی آلودگی کے خاتمے سے شہریوں کو بیماریوں سے تحفظ مل سکے -مقامی رفاعی تنظیم کے صدر ثناء اللہ اخترنے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا جس میںنثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل شریک تھے - انہوں نے کہا کہ درختوں کے بے دریغ کٹائی اورکمی کی ، آلودگی و ا سمو گ کی بنا پر انسانی صحت و سلامتی کے لیے خطرات کے ساتھ چرند و پرند بھی نایاب ہوتے جا رہے ہیں-