پیرس (نیوز ڈیسک) پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کی ٹرافی امریکی پلیئر جیک سوک نے قبضے میں کرلی، انہوں نے سربیا کے فلپ کرائیوویک کو دلچسپ مقابلے میں شکست دی، وہ اگرچہ ابتدائی سیٹ 7-5 سے ہار گئے لیکن پھر انہوں نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے 4-6 اور 1-6 سے کامیابی کو گلے لگالیا، ڈبلز ٹائٹل نو کاس کو بوٹ اور مارسیلومیلو نے جیت لیا، انہوں نے فائنل میں کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور اسپینش پلیئر مارسیل گرینولرز پر غلبہ پالیا، ان کی کامیابی کا اسکور 6-7(3-7)6-3 اور 6-10 رہا۔