راولپنڈی(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ آج سات نومبر صبح ساڑھے دس بجے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں مصالحتی مراکز کی کارکردگی کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر عدالتی اصلاحات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر راولپنڈی میں مصالحتی مرکز کی کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے۔