فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام سے ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نان ٹیکس فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنے کے معاملے پر ہونے والی ملاقات میں پی ٹی اے حکام بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں نے نان ٹیکس فائلرز کی موبائل سمز بندش پر آئینی و قانونی رکاوٹوں کا مسودہ پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے قانونی مسائل کے ساتھ اضافی تکنیکی اور آپریشنل مسائل بتائے تاہم ٹیلی کام آپریٹرزکی طرف سے سمز بلاک کرنے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔