• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا: زیر تعمیر رہائشی عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک، 50 ملبے تلے دب گئے


جنوبی افریقا کے شہر جارج میں کئی منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 50 ملبے تلے دبے گئے، جنھیں نکالنے کی کوشش جاری ہے۔ 

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر جارج جو کہ ویسٹرن کیپ صوبہ میں واقع ہے میں ایک پانچ منزلہ زیر تعمیر عمارت گزشتہ روز سہ پہر میں گر گئی تھی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت زمین بوس ہونے کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔ 

منگل کو ریسکیو ٹیموں نے بتایا کہ انھوں نے رات بھر ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد سے رابطہ کیا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ جب عمارت گری تو اس وقت 75 کنسٹرکشن ورکرز سائٹ پر کام کر رہے تھے جس میں سے  26 کو منگل کی صبح نکالا گیا۔ ملبے سے پانچ افراد کی لاشیں اور زحمیوں کو نکالا گیا۔ 

ریسکیو ٹیم ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سربراہ کے مطابق 50 کے قریب افراد کا ابھی تک پتہ نہیں چلا، انھوں نے کہا 11 افراد سے انکا رابطہ ہے۔ جن میں سے چار ایک بیسمینٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انکے مطابق امکان ہے مزید افراد زندہ ہوسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید