لاہور(نمائندہ خصو صی،خبر نگار خصو صی)لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن کی مسماری روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے پنجاب بھر کے تاریخی ریلوے سٹیشنز کی تصاویر اوردیگر تفصیلات طلب کر لیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے پاس تاریخی ریکارڈ موجود نہیں ریلوے کے حالات ٹھیک کریں اس طرح ٹرینیں کیسے چلیں گی ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ایس اے حمید ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔