• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل کپ ٹینس: امان نے ساتویں سیڈ عثمان رفیق کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابھرتے ہوئے انڈر 18 کھلاڑی امان عتیق نے فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس میں نمبر سات سیڈ عثمان رفیق کو شکست دیکر مینز سنگلز کے اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ اسد عبداللہ نے سابق ڈیوس کپ کھلاڑی حمید الحق کو زیر کیا۔ اسلام آبادمیں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں امان عتیق نے عثمان رفیق کو 1-6، 6-2 اور 6-3جبکہ اسد عبداللہ نے حمید الحق کو 2-6، 6-4 اور 6-4 سے شکست دی۔ دیگر مقابلوں میں ٹاپ سیڈ عقیل خان نے شہزاد، عباس خان نے اعجاز احمد خان ، محمد شعیب نے عبدالحیدر، ایم وقاص ملک نے حارث عرفان الحق ، مزمل مرتضی نے شاکر اللہ ، ہیرا عاشق نے جبران الحق اور مدثر مرتضی نے احمد کامل کو شکست دیکر اگلے رائونڈ میں جگہ بنائی۔ بوائز انڈر18 میں یوسف خان، سمی زیب، موسی چوہدری، سبحان بن سالک، معیز بھٹی، حسن علی، اسد اللہ نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔
تازہ ترین