• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نااہلی بل کی وجہ سے اسمبلی اجلاس ملتوی کیا گیا،شیخ رشید

اسلام آباد ( آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے نااہلی کے معاملے کے بل کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا گیا،پنجاب سے تعلق رکھنے والے حکومتی ارکان خود آئین میں ترمیم کے حق میں نہیں ہیں۔ نواز شریف سے ن لیگ کے ارکان کی بڑی تعداد ذہنی مطابقت نہیں رکھتی جس کی وجہ سے ن لیگ بڑی پیمانے پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گی ،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہونے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے بلکہ جلد ہی عام انتخابات متوقع ہیں کیونکہ نواز شریف کی نااہلی کے معاملے کا بل منگل کو قومی اسمبلی میں پیش ہونا تھا لیکن بل سے بچنے کے لئے حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہی ختم کردیا جس پر تمام پارلیمانی رہنماؤں نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
تازہ ترین