• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسان کو خواب میں بینظیر کے قاتل کیوں نظر نہیں آتے؟قاسم علی رضا

لندن(جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے ایم کیو ایم کے خاتمے کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کے خواب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظور وسان کوخواب میں بے نظیربھٹو کے قاتل کیوں نظر نہیں آتے۔دریں اثناءمتحدہ قومی موومنٹ لندن بیلجیئم یونٹ کے ارکان نے کہاہے کہ مہاجرقوم کے غداروں کا انجام میرجعفراورمیرصادق سے مختلف نہیں ہوگا۔ مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ستارو ٹولے اور کمالو ٹولے نے اپنے ظرف وضمیر کا سودا کرکے ہزاروں مہاجرشہداء کے لہو کا سودا کردیا، یہ ضمیر فروش عناصر اپنے ذاتی مفاد کیلئے مہاجرقوم کو اسٹیبلشمنٹ کا غلام بنانے کی سازش میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین