• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عدالت کیساتھ نہیں عدالت میں کھڑے ہوں،مریم اورنگزیب

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کو عدالت کے ساتھ نہیں عدالت میں کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان کے آئینی اور قانونی اداروں سے مفروری،فوج اور عدلیہ کو متنازعہ بنانے ،امپائر کی اْنگلی کا انتظار کرنے ،چندے اور پارٹی کے فنڈ سے جوا کھیلنے، منتخب حکومت کے خلاف دھرنے کی صورت میں سازش کرنے اور پارلیمان پہ حملہ کرنے پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب چندے اور پارٹی کے فنڈ سے جوا کھیلنے پہ آپ کو شرم آنی چاہیے ۔دریں اثنا یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوان نسل کے لئے اقبال کا پیغام روشن راستے اور فکری تربیت کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اقبال کا شاہین بن کر سوچ اور ترقی کی معراج پانے کی جستجو کریں۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائداعظم اور علامہ اقبال کے تصور پاکستان کو تعبیر دینے کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔

تازہ ترین