• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گجرات میں جنگی اڈے کی تعمیر کولڈ اسٹارٹ اسٹرٹیجی کا حصہ ہے، پاکستان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) افغانستان میں موجود بہت سے غیر ملکی عناصر منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں،پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھی یہ عناصر شامل ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ ایران کے دوران تعلقات کو مزید فروغ اور استحکام دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستان نے نیٹو سیکرٹری جنرل کے بیان کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قراردیاہے ، بیان انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں مددگار ثابت نہیں ہو گا،بھارت کی جانب سے گجرات میں جنگی ہوائی اڈے کی تعمیر کولڈ اسٹارٹ اسٹریٹجی کا حصہ ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے جمعرات کو اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ کہا ہے کہ پاکستانی سفارت کار نئیر اقبال رانا کی شہادت کی پرزور مذمت،سنگین جرم میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی سفارتی عملے کا تحفظ یقینی بنائے،پاکستان نے دہشت گردی کے مقابلے کیلئے انسانی و مالی قربانیاں دیں،افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے،ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت اور ان کو اجاگر کرنا جاری رکھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان سےیہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ پاکستانی سفارتی عملے کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ روسی فیڈریشن کی ڈوما کی اسٹیٹ کمیٹی کے چئیرمین شوسکی پاکستان کے دورہ پر ہیں،انہوں نے دورے کے دوران اعلی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ہیں۔یورپی یونین کے پاکستان کے دورے پر وفد نے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مزید 7 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے تحت حریت قیادت کو ابھی بھی پابند سلاسل رکھا ہوا ہے۔دو کشمیریوں پرویز اور پروین آہن گر کو رافٹو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔دونوں کشمیریوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے طویل جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ پہلی بارکشمیر سے تعلق رکھنے والوں کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ لندن میں پاکستان مخالف مہم میں استعمال ہونے والے کیب سروس کمپنی نے یہ پوسٹرز اتارے۔ہم امید رکھتے ہیں کہ برطانوی حکومت اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی اور اپنی سرزمین کے دوست ملک کے خلاف استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔
تازہ ترین