• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر :پسندکی شادی ،جوڑے کے تحفظ جرگہ کیخلاف کارروائی کا حکم

سکھر (بیورو رپورٹ)سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے پولیس کوحکم دیا ہے کہ پسندکی شادی کرنے والے لاڑکانہ کے رہائشی جوڑے کو تحفظ فراہم کیا اور انکو کاروکاری قرار دینے والے جرگہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔لاڑکانہ کے علاقے باڈہ کی رہائشی خاتون مالانے سندھ ہائی کورٹ سکھر میں پٹیشن دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ ایک ماہ قبل اس نے ساجد نامی شخص سے پسند کی شادی کی ہے ۔جس پر برادری کے با اثر افراد نے میرے والد اور چچاؤں کی موجودگی میں ہمیں کارو کاری قراردیا ہے ۔ ہماری جانوں کو سخت خطرہ لاحق ہے تحفظ فراہم کیا جائے عدالت عالیہ نے سماعت کے دوران لاڑکانہ پولیس کو جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے اور جرگہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین