بعض اوقات کھلاڑی کھیل کے میدان میں اپنے جذبات اور غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے جس سے نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچتی ہے۔
ایسا ہی ایک نظارہ گذشتہ دنوں امریکی ریاست فلوریڈامیں ہونے والی نیشنل آئس ہاکی لیگ کے ایک میچ کے دوران دیکھنے کو ملا۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان چھوٹے سے جھگڑے سے شروع ہونے والی بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی جہاں مدِ مقابل کھلاڑیوں نے کھل کر لاتوں گھونسوں کا استعمال کیا۔
اس موقع پر میچ ریفریز نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے الگ کرکے دوبارہ میچ شروع کروایا۔