• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس داخل دفتر

Judges House Arrest Case Against Musharraf

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس داخل دفتر ہوگیا،پرویز مشرف کا اشتہاری ملزم کا اسٹیٹس اور دائمی وارنٹ گرفتاری برقرار رکھا گاہے، عدالت نے پرویز مشرف کے دونوں ضامنوں پر 5،5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس داخل دفتر کردیا ۔

دوران سماعت عدالت نے پرویز مشرف کا اشتہاری ملزم کا درجہ اور دائمی وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کے دونوں ضامنوں پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ۔

خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف ججزنظربندی کیس کی سماعت ہوئی ، ملزم پرویز مشرف پیش نہ ہوئے تاہم ان کے دونوں ضامن پیش ہوئے اور استدعا کی کہ انہیں عدالت میں جمع کرائی گئی جائیداد کی دستاویزات واپس کر دی جائیں تو وہ ضمانت کے لیے 5،5 لاکھ روپے کی نقد رقم جمع کرانے کو تیار ہیں ، عدالت نے استدعا منظور کر لی ۔

عدالت نے ملزم پرویز مشرف کی جائیداد قرقی کے لیے پولیس کو تحصیلدار آفس سے جائیداد کی تفصیلات حاصل کرنے کا حکم بھی دے دیا ۔

پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ کے مطابق ضامنوں نے جرمانے کی رقم نیشنل بینک میں جمع کرا کے رسید عدالت میں پیش کر دی ہے۔

تازہ ترین